پشاور(رپورٹنگ آن لائن) خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے سابق سینیٹر تاج آفریدی کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں شفیع جان نے مرحوم تاج آفریدی کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاج آفریدی کی سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم نے مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دیں اور ان کی وفات ایک بڑا نقصان ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ صوبائی حکومت اس دکھ اور غم کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے مرحوم تاج آفریدی کی مغفرت، بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔شفیع جان نے حادثے میں زخمی ہونے والے ڈرائیور کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اسے مکمل صحت عطا فرمائے۔









