لاہور( رپورٹنگ آن لائن)لالی ووڈ سٹار میرا نے کہا ہے کہ عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم ” سائیکو” سے صرف فلم کی ٹیم کو نہیں بلکہ ساری انڈسٹری کی توقعات وابستہ ہیں اور یہ ایک سنگ میل ثابت ہو گی ، ہماری انڈسٹری جس نہج پر پہنچ گئی ہے اسے ایک ، دو فلموں کی ریلیز سے پائوں پر کھڑا نہیں کیا جا سکتا بلکہ ہمیں بلا تعطل فلمیں بنانا ہوں گی ۔
ایک انٹر ویو میں میرا نے کہا کہ عید الاضحی پر جو بھی فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں میں سب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں کیونکہ اس سے لا محالہ ہماری فلم انڈسٹری کو ہی فائدہ ہوگا ۔ میرا نے کہا کہ ” سائیکو ” میں کردار میرے لئے ایک چیلنج تھا اور اب فلم دیکھنے والے بتائیں گے کہ میں اپنے کردار سے صحیح معنوں میں انصاف کر پائی ہوں یا نہیں ۔انہوں نے کہا کہ فلم کی کہانی معاشرتی اور نفسیاتی پہلوئوں کو موثر انداز میں پیش کرتی ہے۔









