، فردوس جمال 10

زندگی کی پہلی کمائی 10روپے کا چیک تھا، کیش کرانے اسٹیٹ بینک چلا گیا تھا، فردوس جمال

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)سینئر اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ وہ متنازعہ باتیں نہیں کرنا چاہتے لیکن بعض اوقات دانستہ طور پر انہیںمتنازعہ بنا کر سکینڈل کی شکل دیدی جاتی ہے،فنکار پیدائش ہوتا ہے اسے بنایا نہیں جا سکتا ۔اپنی زندگی کے مختلف واقعات کا ذکر کرتے ہوئے فردوس جمال نے بتایا کہ انہیں پہلی کمائی پشاور ریڈیو سے 10روپے کا چیک ملا تھا جسے کیش کروانے کے لیے وہ اسٹیٹ بینک چلا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اردو، سندھی اور انگریزی زبانیں سیکھی جبکہ پشتو انہیں پہلے ہی آتی تھی۔فردوس جمال نے کہا کہ وہ خود کو لکھنے کے معاملے میں زیادہ ماہر نہیں سمجھتے اور اپنی زندگی کے بارے میں دو تین جملوں سے زیادہ نہیں لکھ سکتے تاہم، وہ اپنی زندگی کے تجربات اور یادوں کو کتابی شکل میں محفوظ کروانے کے خواہشمند ہیں۔وہ کسی شخص کو اپنی زندگی کی کہانی لکھنے کے لیے کہیں گے اور اسے اپنے حالات و واقعات ڈکٹیٹ کرائیں گے، تاکہ ان کی زندگی کے تجربات اور یادیں تحریری صورت میں محفوظ ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں