شہباز شریف 235

زرداری صاحب کا نواز شریف کے بارے میں بیان افسوس ناک ہے،شہباز شریف

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ زرداری صاحب کا نواز شریف کے بارے میں بیان افسوس ناک ہے،میاں صاحب کی پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی ہمیشہ ناقابل تردید رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز شریف نے آصف زرداری کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ نواز شریف کو کن حالات میں بیرون ملک جانا پڑا آپ جانتے ہیں، ہمیں ایسے ریمارکس سے گریز کرنا چاہیے، سب کو مل کر ملک کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں