ڈالر 14

روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں تین پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 7 پیسے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 10 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں