یونس خان 11

رضوان کی طرح ماضی میں مجھےبھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا: یونس خان

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ بطور کرکٹر محمد رضوان کے ساتھ کھڑا ہوں، ماضی میں مجھےبھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا اور میرے معاملات چار ماہ تک چلے تھے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں یونس خان نے کہا کہ ہم بطور کرکٹر پی سی بی سے بڑے نہیں ہوسکتے لہٰذا اس معاملےمیں احتیاط سےگفتگوکرنےکی ضرورت ہے۔یونس خان نے کہا کہ این سی سی آئی اےمعتبر ادارہ ہے،رضوان کوچاہیےپروسس کوفالوکریں، ہم کسی کےوکیل نہیں اور نہ ہی ہمیں اس کیس سےمتعلق کچھ معلوم ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد رضوان کےساتھ سارا معاملہ ایک آفیشل ٹور پر ہوا ہے، جب تک کیس کا نتیجہ نہیں آجاتا بات کرتےوقت احتیاط سےکام لیناچاہیے۔واضح رہے کہ قومی کرکٹر رضوان کو 2 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے این سی سی آئی اے لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کو جواباً خط لکھا جس میں انہوں نے 2 اکتوبر کو این سی سی آئی اے کے سامنے پیش ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نوٹس مل گیا ہے، میں 2 اکتوبر کو انکوائری میں شامل ہونے کی تصدیق کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں