کراچی (رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے عالمی یومِ دیہی ترقی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دیہی ترقی مضبوط معیشت، پائیدار خوشحالی اور قومی استحکام کی بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کسانوں اور کاشتکاروں کی فلاح، زرعی پیداوار میں اضافے اور دیہی ترقی کے لیے متعدد مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔
جدید زرعی ٹیکنالوجی، آسان زرعی قرضوں اور کسان دوست پروگرامز کے ذریعے زرعی شعبے کو مزید مستحکم بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دیہی خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور انہیں بہتر معاشی مواقع فراہم کرنا حکومت کی اہم ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی یومِ دیہی ترقی ہر کاشتکار کی خوشحالی، ہر گاؤں کی ترقی اور مضبوط دیہی معیشت کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔









