طلال چوہدری 25

دہشتگردی کیخلاف جنگ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بدلنے سے نہیں رکے گی، طلال چودھری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بدلنے سے جنگ نہیں رکے گی۔

وفاقی داراحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نےخلوص دل کےساتھ بلٹ پروف گاڑیاں دیں، اس معاملےکوسیاست کی نذرکردیا گیا، ان فیصلوں کی ایک وجہ یہ ہوسکتی ہےدہشت گردوں کےخلاف لڑنا نہیں چاہتے۔

اُنہوں نے کہا کہ سہیل بزدارکوسوچ سمجھ کرلگایا گیا ہے، ایسےکم عقل اوربچگانہ سوچ والےکو وزیراعلیٰ بنایا گیا،اگربلٹ پروف پسند نہیں آئیں تووزیراعلیٰ پولیس کواپنی بلٹ پروف گاڑی دیدیں۔

وزیر مملکت داخلہ کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 148کےتحت صوبائی حکومت فیصلوں میں آزاد نہیں ہے، دہشت گردی کےخلاف جنگ پورے پاکستان کی جنگ ہے، وزیراعلیٰ بدلنےسےجنگ نہیں رکےگی۔

طلال چودھری نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پرخیبرپختونخوا پولیس کےلیےگاڑیاں دی گئیں، وفاقی حکومت نےمالی مشکلات کےباوجود خیبرپختونخوا پولیس کےلیےجدید گاڑیاں فراہم کیں، خیبرپختونخوا حکومت دہشت گردوں کےخلاف کوئی اقدام کرنےسےقاصرہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس بچگانہ فیصلے سے کسی کی قیمتی جان جا سکتی ہے،گر کوئی قیمتی جان ضائع ہوتی ہے تو اس کے ذمہ دار آپ ہوں گے، خیبرپختونخوا حکومت کےانسداد دہشت گردی کےلیےاقدامات نظرنہیں آئے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا دہشت گردی کےخلاف غیرسنجیدہ نظرآتے ہیں، صوبائی حکومت نےپولیس کےبہادرجوانوں کودہشت گردوں کےرحم وکرم پرچھوڑدیا ہے،طلال چودھری

طلال چودھری کا کہنا تھا کہ سعد رضوی کی تجوری سے69اعلیٰ برانڈ کی گھڑیاں ملی ہیں، 100اکاؤنٹ ان کی قیادت کےزیراستعمال تھے، بینکوں سےسود کی مد میں کروڑوں روپے لے رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں