نیویارک (رپورٹنگ آن لائن)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایرانی مندوب سعید ایروانی نے کہا ہے کہ ایران پر حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں، حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سعید ایروانی کا کہنا تھا ایران پر امریکا اور اسرائیل کیحملوں میں عام شہری مارے گئے،
مناب شہر میں 100 سے زائد بچے مارے گئے، بے گناہ افراد کے قتل کے ذمہ دار امریکا اور اسرائیل ہیں۔ سعید ایروانی کا کہنا تھا سعودی عرب، روس اور پاکستان کی مذمت کو سراہتے ہیں، امریکی اور اسرائیلی حملے کو اعلان جنگ تصور کرتے ہیں، ہمیں عالمی قوانین کے تحت دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔









