9

دانش تیمور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے، نمرہ شاہد

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)اداکارہ نمرہ شاہد کا کہنا ہے کہ بتا بتا کر تھک چکی ہوں کہ دانش تیمور کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں۔حالیہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نمرہ شاہد نے کہا کہ دانش تیمور کی اداکاری بہت پسند ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ان کے ڈرامے بہت لوگ دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلال عباس کی اداکاری بھی پسند ہے لیکن میری خواہش ہے کہ دانش تیمور کے ساتھ کوئی پروجیکٹ کروں۔نمرہ شاہد نے کہا کہ لڑکیوں کو بلال عباس بہت پسند ہیں اور دانش تیمور جس کردار میں بھی آجائے لوگ اسے بہت سراہتے ہیں کہ میوزک چل رہا ہے اور لڑکا چلتا ہوا آرہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ میں نے ایک فلم بھی کی ہے جو بڑے پردے کی زینت بنی تھی لیکن بہت جلدی اتر بھی گئی تھی۔

نمرہ شاہد نے کہا کہ جو ہم چیزیں نیٹ فلکس اور ایمازون پرائم پر دیکھتے ہیں اگر ہم کچھ اس قسم کی چیزیں بنادیں تو کیا ہماری عوام وہ دیکھنے کے لیے تیار ہے؟ تو پھر بات ختم ہوگئی تو اسی لیے ہم گھروں میں جو ہورہا ہے وہ دکھا دیتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ اسی طرح سے ہم ڈراموں میں لڑکوں کو بھی دکھاتے ہیں جسے لوگ دیکھنے کے لیے تیار ہیں، جو ایمازون اور نیٹ فلکس پر دیکھتے ہیں وہ ہم شوٹ نہیں کرسکتے لوگوں کو پسند نہیں آئے گا وہی بات ہے کہ لوگوں نے ہی اداکار کو اسٹار بنانا ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں