گندم 10

حکومتی کوششیں ناکام،ملک بھر میں آٹے کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)حکومت کی جانب سے کوششوں کے باوجود ملک بھر میں آٹا عوام کی پہنچ سے مزید دور ہوگیا۔ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ نہ رک سکا جبکہ حکومتی اقدامات کے ساتھ گندم درآمد کیے جانے کے باوجود عوام کو مہنگائی سے ریلیف نہیں مل سکا۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت مختلف شہروں میں بڑھ کر 3 ہزار 800 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویز میں بتایا گیا کہ حیدرآباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا سب سے زیادہ قیمت پر فروخت ہورہا ہے، جہاں شہریوں کو اس کے لیے 3 ہزار 800 روپے ادا کرنا پڑ رہے ہیں۔اسی طرح پشاور میں یہی تھیلا 3 ہزار 750 روپے جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں 3 ہزار 733 روپے میں دستیاب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں