احسن اقبال 171

حکومت ہٹلر کی طرز پر جمہوریت چلانا چاہتی ہے ، پارلیمنٹ کو استعمال کر کے الیکشن چوری کرنا چاہتی ہے،احسن اقبال

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمااحسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت ہٹلر کی طرز پر جمہوریت چلانا چاہتی ہے حکومت پارلیمنٹ کو استعمال کر کے الیکشن چوری کرنا چاہتی ہے۔

بدھ کو پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا اپوزیشن ڈٹ کر حکومت کی مخالفت کرے گی آج پارلیمانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے آج بھارتی جاسوس کو حکومت این آر او دینے جارہی ہے قومی غیرت کا جنازہ نکالنے کی تیاری کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں