سائرہ نسیم 73

حکومت کی جانب سے فلم انڈسٹری کی بحالی کی کاوشیں قابل تحسین ہیں’ سائرہ نسیم

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے فلم انڈسٹری کی بحالی کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ، موسیقی سمیت درجنوں شعبے ملتے ہیں تو فلم انڈسٹری بنتی ہے اور ایک فلم کے بننے سے سینکڑوں لوگوں کا روزگار ملتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ فلم انڈسٹری سے وابستہ سینئر لوگوں کی جانب سے دوبارہ متحرک ہونے کی اطلاعات حوصلہ افزاء ہیں ،

اگر یہ لوگ اپنا کردار اد اکریں تو پاکستان کی فلم انڈسٹری کو دوبارہ پائوں پر کھڑا کیا جا سکتا ہے ۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ ملک کے حالات اور انڈسٹری کے زوال کی وجہ سے موسیقی کا شعبہ بھی بری طرح متاثر ہوا جس کی وجہ سے گلوکاروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ امید ہے کہ پاکستان میں دوبارہ فلمیں بنیں گی جس سے بہت سے لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں