سینیٹرمحمداسحاق ڈار 70

حکومت نے آئی ایم ایف کو نواں اور دسواں جائزہ اکٹھا کرنے کیلئے خط لکھ دیا

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) حکومت نے آئی ایم ایف کو نواں اور دسواں جائزہ اکٹھا کرنے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کی تمام پالیسیوں کو آئندہ مالی سال میں بھی ساتھ لیکر چلے گا۔

خط میں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اضافی ٹیکس عائد کرنے کیلئے اقدامات کرلیے گئے ہیں،پاکستان بجلی ا ور گیس کی قیمتیں بھی مزید بڑھانے کوتیار ہے،ایف بی آر 9 ہزار850ارب کے قریب محصولات اکٹھے کرے گا۔

حکام وزارت خزانہ کے مطابق قرضوں اور سود کی ادائیگی میں 7 ہزار 650 ارب روپے رکھنے کی تجویزہے، اسٹیٹ بینک سے 900 ارب کے قریب منافع ملنے کی توقع ہے،پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی سے 750 ارب روپے اکھٹے کئے جائیں گے اورمہنگائی کو کم کرکے 21 فیصد کی شرح تک لایا جائے گا،جی ڈی پی گروتھ 3.5 فیصد تک لے کر جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں