فرخ حبیب 132

حکومت بیرون ملک پاکستانیوں سے عمران خان کو ووٹنگ کا حق واپس لینے کا قانون پاس کرنے جارہی ہے،فرخ حبیب

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت یرون ملک پاکستانیوں سے عمران خان کو ووٹنگ کا حق واپس لینے کا قانون پاس کرنے جارہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں فرخ حبیب نے کہا کہ بلی تھیلے باہر آگئی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ کرائم منسٹر شہبازشریف کی حکومت بیرون ملک پاکستانیوں سے عمران خان کی حکومت کا دیا ہوا ووٹنگ کا حق واپس لینے کا قانون پاس کرنے جارہی ہے۔ فرخ حبیب نے مزید کہا کہ بیرون ملک پاکستانی سالانہ 30 ارب ڈالرز سے زائد پاکستان بجھواتے ہے، حکومت اس اقدام سے بعض آجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں