رانا ثناء اللہ 15

حکومت اپنی مدت پوری کرے گی،فیصل واڈا کی انقلابی جدوجہد جاری ہے’رانا ثنا اللہ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور راناثنااللہ نے کہا ہے کہ اسحاق ڈارکا نام سکینڈل سے جوڑنا بے بنیاد ہے، جس کیس کا حوالہ دیا جارہا ہے اس میں اسحاق ڈار کے حوالے سے کوئی ثبوت دیا جائے،مسلم لیگ (ن)کی حکومت اپنی مقررہ مدت پوری کرے گی، استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کرنے والوں میں سب سے بڑا نام سردار تنویرالیاس کا ہے ،

تنویر الیاس کے جانے سے پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے،پیپلز پارٹی کے نقصان کا فائدہ مسلم لیگ (ن) کو ہو سکتا ہے ایک انٹر ویو میںفیصل واوڈا انقلابی لیڈر ہیں بعید نہیں کہ وہ انقلاب لانے کیلئے ایسی باتیں کریں، فیصل واوڈا کی انقلابی جدوجہد جاری ہے، اللہ کرے وہ لے آئیں، وزارتوں میں تبدیلی حکومت میں تبدیلی نہیں، وزارتوں میں تبدیلی وزیراعظم کا اختیار ہے، کابینہ میں کوئی تبدیلی آتی ہے تو وہ حکومت کی تبدیلی نہیں ہے، ایسی باتیں کرنے والے خود کہتے ہیں کہ ان کا صرف اندازہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگروزیراعظم کسی کی وزارت کی کارکردگی سے خوش نہیں تو تبدیل کرنا ان کا اختیارہے،

پاکستان میں جس وجہ سے حکومتیں تبدیل ہوتی ہیں اس کا کوئی ثبوت پیش کرے تو ہم اسے دیکھیں گے، کسی کی رائے پر ہم ایسا کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے، مسلم لیگ (ن)کی حکومت اپنی مقررہ مدت پوری کرے گی، کسی کی رائے پر کوئی تجزیہ نہیں کیا جاسکتا۔انہوںنے کہا کہ اسحاق ڈارکا نام سکینڈل سے جوڑنا بے بنیاد ہے، جس کیس کا حوالہ دیا جارہا ہے اس میں اسحاق ڈار کے حوالے سے ثبوت دیا جائے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کیا ہے، مسلم لیگ (ن)یا حکومت کا کیس پر اثر اندا ہونے کا ثبوت پیش کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں