ہمایوں اختر خان 35

حلقے کی محرومیوں ،پسماندگی کے خاتمے کیلئے ایوانوں تک موثر آواز پہنچا رہے ہیں’ ہمایوں اختر خان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ کئی دہائیوں سے پھیلی محرومیوں اور پسماندگی کے خاتمے کیلئے وفاق اور صوبے کے ایوانوں تک اپنی موثر آواز پہنچا رہے ہیں ،ہماری کاوشوں سے ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کئے جارہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 97کے دورے کے موقع پر علاقہ عمائدین ،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات اور اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ہمایوں اختر خان اپنی روایت کو بر قرار رکھتے ہوئے حلقے میں انتقال کر جانے والوں کے گھروں میں بھی گئے اور فاتحہ خوانی کی ۔ سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا کہ انگریزوں کے دور سے حلقے کی نمائندگی کرنے والے اقتدار میں رہنے کے باوجود حلقے کی ترقی کے لیے کچھ نہیں کر سکے اور تاندلیانوالہ آج بھی پنجاب کی پسماندہ ترین تحصیل ہے،

حلقے کی نمائندگی کے دعویدار عوام کو صرف سبز باغ دکھاتے رہے ہیں جبکہ ہم نے ان کے مقابلے میں حلقے کی تعمیر و ترقی اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے بڑھ چڑھ کر عملی اقدامات اٹھائے ہیں ۔حلقے میں بنیادی انفراسٹر اکچر ،تعلیم ، صحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں کی بہتری کیلئے اپنی موثر آواز بلند کر رہے ہیں، مریدوالا انٹرچینج کی منظوری اور مختلف چکوک میں سڑکوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ سیم نالے پر پل چوڑا کروانے کے لیے بھی ہماری کاوشیں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں