جنرل ہسپتال 22

جنرل ہسپتال کی اندرونی سڑکیں کارپٹ، روزانہ 30 ہزار افراد کی آمدورفت میں آسانی: پرنسپل پروفیسر فاروق افضل

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)جنرل ہسپتال میں مریضوں ان کے لواحقین، ہیلتھ پروفیشنلز اور میڈیکل سٹوڈنٹس کی سہولت کیلئے اندرونی سڑکوں کی کارپٹنگ کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل کی خصوصی کاوشوں اور مخیر حضرات کے تعاون سے یہ منصوبہ کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے بتایا کہ اندرونی سڑکوں کی بحالی اور تعمیر کی کاوشیں گزشتہ ایک سال سے جاری تھیں محدود وسائل کے باوجود مؤثر منصوبہ بندی اور ٹیم ورک کے ذریعے یہ کام مکمل کیا گیا سڑکوں کی کارپٹنگ سے اب مریضوں اور ان کے لواحقین کو ہسپتال کے اندر آمدورفت اور ایک شعبے سے دوسرے شعبے تک منتقلی میں نمایاں آسانی میسر آئے گی ہیلتھ پروفیشنلز اور میڈیکل سٹوڈنٹس کو بھی اپنے فرائض اور تربیت کے دوران بہتر اور محفوظ ماحول فراہم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جنرل ہسپتال میں روزانہ تقریباً 30 ہزار افراد (مریض، لواحقین، ہیلتھ پروفیشنلز اور میڈیکل سٹوڈنٹس) ہسپتال کا رخ کرتے ہیں اب انہیں اندرونی سڑکوں پر آمدورفت میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین نے تعاون کرنے والے تمام مخیر حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو خوشگوار ماحول اور بہتر سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے وسائل کی کمی کو رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا اور محدود وسائل میں بہترین نتائج کا حصول ہی مؤثر انتظامی حکمتِ عملی ہے ہسپتال کے بنیادی ڈھانچے کو مزید فعال بنانے کے لیے دیگر اقدامات بھی جاری رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں