جنرل ہسپتال 16

جنرل ہسپتال سے ادویات چوری کا معاملہ، ڈی ایم ایس سمیت تین ملازمین معطل

لاہور23 اگست(رپورٹنگ آن لائن)سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے لاہور جنرل ہسپتال سے سرکاری ادویات چوری کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد تنویر فارمیسی ٹیکنیشن سعد اللہ ظفر اور وارڈ اٹینڈنٹ راشد علی کو ملازمت سے معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں معطل ملازمین کو محکمہ صحت رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.

ایجوکیشن ایم ایس جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے تینوں ملازمین کو فوری طور پر ریلیو کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ادویات چوری کے واقعہ کا مقدمہ تھانہ کوٹ لکھپت میں درج کرا دیا گیا ہےدورانِ پولیس تفتیش اگر کسی اور شخص یا ملازم کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تو اسے بھی قانون کے سامنے پیش ہونا ہوگا
پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے کہا کہ کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث کسی بھی ملازم سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی اور ہسپتال میں بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری رہے گا.

پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا کہ سرکاری ادویات مریضوں کی امانت ہیں، ہیلتھ پروفیشنلز کی ذمہ داری ہے کہ وہ انہیں دیانتداری اور شفافیت کے ساتھ مستحق مریضوں تک پہنچائیں انہوں نے کہا کہ مریضوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں