اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت کے ایجنڈے کو مزید تیزی سے آگے بڑھایا جائے اور عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جائے، جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ملاقات میں وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال، وزیر مملکت برائے پار عبد الرحمن خان کانجو اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔









