خالد مقبول صدیقی 12

جشنِ آزادی کی شاندار تقریب، خالد مقبول صدیقی کا برنس روڈ ٹاؤن کے منتظمین کو خراجِ تحسین

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے جشنِ آزادی کے موقع پر برنس روڈ ٹاؤن کی جانب سے شاندار پروگرام کے انعقاد پر ایم کیو ایم پاکستان برنس روڈ ٹاؤن کے آرگنائزر عرفان اللہ خان اور دیگر ذمہ داران کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یومِ آزادی کے موقع پر ایسی تقریبات کا انعقاد قومی جذبے کو اجاگر کرنے اور عوام بالخصوص نوجوان نسل میں وطن سے محبت کے احساس کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے جشنِ آزادی کے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے برنس روڈ ٹاؤن کے آرگنائزر عرفان اللہ خان اور دیگر ذمہ داران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ قومی دن کے موقع پر عوام کی بھرپور شرکت اور جوش و جذبہ اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان سے محبت عوام کے دلوں میں موجود ہے اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے ایسی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رہنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں