بیرسٹر گوہر 20

ججز منتقلی، عدلیہ پر انتظامی کنٹرول کا اظہار، مخالفت کرتے ہیں، بیرسٹرگوہر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ میں اورعلی ظفرآج جوڈیشل کمیشن اجلاس کی کارروائی میں شرکت کریں گے، اجلاس میں شرکت کرنے کے حوالے سے سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے۔

ایک بیان میں بیرسٹرگوہر نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی دیگر کورٹس منتقلی پر غور کرے گا، یہ ایک غیرمعمولی اقدام ہے۔ 50 سال میں کسی ہائیکورٹ جج کو اس کی رضامندی کے بغیر دوسری ہائیکورٹ منتقل نہیں کیا گیا۔

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ یہ اقدام من مانا،غیرمنصفانہ اورسزا دینے کی عکاسی کرتا ہے، یہ عدلیہ پر انتظامیہ کے کنٹرول کو ظاہر کرتا ہے، ہم اس اقدام کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پہلے سے تقسیم شدہ عدلیہ میں ججز کو آزادانہ طور پر اپنے فرائض انجام دینے دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں