سردار ایاز صادق 173

جتنے دن عمران خان حکومت میں رہیں گے ملک خطرے میں رہے گا، ایاز صادق

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ جتنے دن عمران خان حکومت میں رہیں گے ملک خطرے میں رہے گا، ریاست نوجوان نسل کو کیا اتنا حق نہیں دے سکتی کہ وہ رائے کا اظہار کر سکے، سیاست میں پیسے نے سیاسی ورکر کی حیثیت کم کر دی ہے یہ مسلم لیگ ن کے شیروں سے مقابلہ کرتے ہیں کیا خواجہ آصف ،خواجہ سعد رفیق کا مقابلہ کریں گے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان پیر بھی پڑیں گے اور جوتے بھی اٹھائیں گے، عمران خان سے بڑھ کر کوئی ڈرپوک آدمی نہیں دیکھا، کے پی کے کی طرح اب پنجاب بھی بلدیاتی الیکشن کا جواب دے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے مہینے پھر لندن نوازشریف سے ملاقات کے لیے جاﺅں گا، عمران خان پیر بھی پڑیں گے اور جوتے بھی اٹھائیں گے۔

ایاز صادق نے کہا کہ حکومت کو خطرہ ہے کہ شہبازشریف باہر جا کر نوازشریف سے بات نہ کرلیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی لے کر آئے انہیں سوچنا چاہیے کہ ان کو رکھنا کہیں ملکی تباہی ثابت نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں