لین جیان 14

جاپان نے نام نہاد “امن پسند ملک”کا نقاب خود ہی اتار لیا ہے،چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین اور پاکستان کی جانب سے مئی کے آخر میں جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں “عسکریت پسندی کی واپسی کی مخالفت” کا ذکر کیاگیا تھا ،جس پر جاپانی حکومت نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ جاپان کا ایک پُرامن ملک کے طور پر ترقی کا راستہ تبدیل نہیں ہوا۔

اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عسکریت پسندی کی مخالفت بین الاقوامی برادری کی غیر متزلزل مشترکہ خواہش ہے۔جاپان بظاہر “امن” اور “دفاع” کی بات کرتا ہے، لیکن حقیقت میں وہ تیزی سے “دوبارہ عسکریت پسندی” کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان نے اپنے نام نہاد “امن پسند ملک” ہونے کا نقاب خود ہی اتار لیا ہے۔

اسی پریس کانفرنس میں جاپان کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کےسابق صدر یوہی کونو کے انتقال پر ترجمان لین جیان نے کہا کہ چین یوہی کونو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یوہی کونو چینی عوام کےایک پرانے دوست تھے۔انہوں نے 1993 میں جاپان کے چیف کابینہ سیکرٹری کی حیثیت سے “کمفرٹ وومن” کے مسئلے پر تاریخی بیان دیا تھا، جس میں جاپانی حکومت کی ذمہ داری کو تسلیم کرتے ہوئے اس معاملے پر غور و فکر اور معذرت کا اظہار کیا گیا تھا، اور آج تک ان کا درست تاریخی موقف جاپان میں مثبت اثرات رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں