بشری انصاری 12

جاوید شیخ اچھے دوست ،بہروز سبز واری سہیلے ہیں ‘ بشری انصاری

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں آج بھی ایسے سینئرز موجود ہیںجو نئے آنے والوں کیلئے انسٹی ٹیوٹ کا درجہ رکھتے ہیں، میں شوبز کی دنیا میں دہائیوں گزارنے کے باوجود ان جیسے لوگوں سے سیکھتی ہوں ۔

ایک انٹر ویو میں بشری انصاری نے کہا کہ جاوید شیخ میرے بہت اچھے دوست اور بہروز سبزواری میرے سہیلے ہیں، ہم سب ایک دوسرے کا بے حد احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں لوگوں کو دوسروں کی خوشیاں ہضم نہیں ہوتیں ، حدیقہ کیانی کو حکومت کی جانب سے اعزاز ملنے پر کچھ لوگوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں ،

میں انہیں کہنا چاہتی ہوں کہ حدیقہ کیانی کی دکھی انسانیت کے لئے خدمات کے بارے میں معلومات لیں شاید آپ کے پیٹ کے مروڑ دور ہو جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں