ثمینہ پیرزادہ 153

ثمینہ پیرزادہ کی ٹوئٹر پر ملکی سیاسی گرما گرمی پر عوام سے صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے بھی ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ثمینہ پیرزادہ نے ٹوئٹر پر ملک کی سیاسی گرما گرمی پر عوام سے صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔اْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ہر حکومت اپنی 5 سالہ مدت پوری کرے اور پھر نئے انتخابات کرائے جائیں’۔

اْنہوں نے لکھا کہ’ہمیں بحیثیت قوم نظام کو چلنے دینے کے لیے صبر کا مظاہرہ کرنا چاہیے، اورجمہوریت کو غالب آنے دینا چاہیے’۔اْنہوں نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ‘کبھی بھی سسٹم کو پٹڑی سے نہ اتاریں چاہے کچھ بھی ہو’۔ثمینہ پیرزادہ نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا’اگر ہم کچھ لوگوں سے متفق نہیں ہیں تو انہیں منتخب نہ کریں’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں