لندن(رپورٹنگ آن لائن)برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے تنازع کے دو ریاستی حل کی حمایت محض بیانات تک محدود نہیں رہنی چاہیے بلکہ اسے عملی اقدامات کے ذریعے ثابت کرنا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار برطانوی وزیراعظم نے اپنے ارکان پارلیمنٹ کے ایک وفد سے گفتگو میں کیا اور اس بات پر زر دیا کہ کرتے ہوئے برطانیہ کو ناانصافی کے مقابلے میں انصاف کا ساتھ دینا ہوگا۔انھوں نے مزید کہا کہ برطانیہ ہمیشہ کمزور فریق کے ساتھ کھڑا ہوگا اور ان مظلوموں کی مدد کے لیے جو عملی اقدام کرسکتے ہیں وہ کریں گے۔ جنھیں ان کے گھروں سے نکالا جا رہا ہو اور انہیں دھمکایا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی برطانیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیلی یہود آبادکاروں کی بستیوں سے تیار ہونے والی تمام اشیا کی درآمد پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی یہودی بستیوں کی توسیع سے متعلق تعمیرات، بنیادی ڈھانچے، مالی معاونت اور جائیداد کے کاروبار میں ملوث اداروں، کمپنیوں اور افراد کے خلاف بھی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔









