کامران ٹیسوری 65

تجربہ کار کھلاڑی نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں، گورنر سندھ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ویٹرنز کرکٹ اور کھیلوں کے فروغ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ تجربہ کار کھلاڑی نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان سے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں ویٹرنز کرکٹ کی خدمات، ملک میں کھیلوں کے فروغ اور کرکٹ کے ذریعے مثبت سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔ چیئرمین فواد اعجاز خان نے گورنر سندھ کو اوور 40 ٹی20 ورلڈ کپ 2025 کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔بتایا گیا کہ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب 21 نومبر کو منعقد کی جائے گی.

جس میں بین الاقوامی ویٹرنز ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ تقریب میں شاندار آتشبازی بھی شامل ہوگی۔ ٹورنامنٹ میں 12 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور 42 میچز کھیلے جائیں گے۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چکے کامیاب انعقاد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے عالمی مقابلے پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں