حسن مرتضیٰ 67

بینظیر بھٹو شہید کی برسی ،جیالے لاہور سے 26دسمبر کو خصوصی ٹرین کے ذریعے نو ڈیرو روانہ ہوں گے’حسن مرتضیٰ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی کی تقریب میں شرکت کے لئے جیالے لاہور سے 26دسمبر کو خصوصی ٹرین کے ذریعے نو ڈیرو روانہ ہوں گے،خصوصی ٹرین کو پارٹی پرچموں اور بینرز سے سجائیں گے،ہر سٹیشن پر استقبال ہو گا۔وہ اپر مال پر صوبائی ٹاسک کمیٹی برائے تنظیمی امور کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

اجلاس میں میاں مصباح الرحمن،چودھری اسلم گل،عثمان ملک،فیصل میر،بشری منظور مانیکا،فرخ بصیر،نسیم صابر،مدثر شاکر شریک تھے۔ حسن مرتضیٰ نے ممبران کو بتایا کہ کمیٹی کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے اس میں سینٹرل پنجاب کے دیگر ڈویژنز کو بھی نمائندگی دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خصوصی ٹرین 27دسمبر کی رات واپس لاہور سے روانہ ہو گی۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں