محمد اورنگزیب 13

بینان مرصوص میں کامیابی ایک روشن باب ہے،وزیر خزانہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اور نگزیب نے کہا ہے کہ بینان مرصوص میں کامیابی ایک روشن باب ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ تقریر میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کا شکر گزار ہوں، حکومت کا تیسرا بجٹ پیش کرنا میرے لیے اعزاز ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ بینان مرصوص میں کامیابی ایک روشن باب ہے،گزشتہ سال بھارت کو منہ توڑ جواب دیا گیا، آج پوری دنیا پاکستان کی دفاعی طاقت کو مانتی ہے، بہت سارے ممالک ہمارے لڑاکا طیارے اپنی افواج میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ کا ذکر کرنا چاہتا ہوں، ہمارے پاس مقدس اور بھاری ذمہ داری ہے، سعودی عرب کیساتھ بھائی چارے کا رشتہ دفاعی معاہدے سے مضبوط ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں