بھول بھلیاں 74

بھول بھلیاں 3 کی ریلیز کی تاریخ سامنے آ گئی

ممبئی(رپورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ کی معروف ہارر کامیڈی فلم بھول بھلیاں کا تیسرا سیکویل دیوالی کے موقع پر ریلز کیاجائے گا۔فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار کارتک آریان نے بھول بھلیاں تھری کا پہلا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو دیوالی کا تحفہ بھی دے دیا۔

انہوں نے بتایا کہ یکم نومبر کو دیوالی کے موقع روح بابا اور مونجولیکا کا مقابلہ ہو گا۔واضح رہے کہ فلم بھول بھلیاں 3 میں کارتک آریان، ٹرپتی ڈمری، مادھوری ڈکشٹ اور ودیا بالن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں