رائنا 44

بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین سمے رائنا سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)معروف بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین سمے رائنا ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے۔سمے رائنا نے اپنے یوٹیوب شوانڈیاز گوٹ لیٹنٹ کے ذریعے شہرت حاصل کی اور بھارت کے سب سے مشہور نوجوان اسٹینڈ اپ کامیڈین بن گئے۔

ان کے کیریئر کو دھچکا اس وقت لگا جب ان کے شو میں یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ نے والدین سے متعلق متنازع بیانات دیے اور پھر انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔اب عدالتوں سے ریلیف ملنے پر ایک طویل وقفے کے بعد سمے رائنا کی کامیڈی اسپیشل شو اسٹل الائیو کے ساتھ اسٹیج پر واپسی ہوئی ہے اور ان کے اس شو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند برسوں میں انہوں نے بطور ڈیجیٹل کری ایٹر، یوٹیوبر اور اسٹینڈ اپ کامیڈین جتنے اثاثے بنائے، ان کی مجموعی مالیت 140 سے 210 کروڑ بھارتی روپے کے درمیان ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سمے رائنا کی بڑھتی ہوئی آمدنی کے ذرائع برانڈ انڈورسمنٹس، یوٹیوب اشتہارات، سبسکرپشنز، دیگر اشتہارات اور عوامی تقریبات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں