کراچی (رپورٹنگ آن لائن) وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویڑن سعید غنی نے کہا ہے کہ بھارتی آبی دہشتگردی اور سندھ طاس معاہدے کے خلاف ورزی پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر اتوار 12 جولائی کو کراچی کے تمام اضلاع میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ پاکستان کا دوٹوک موقف ہے کہ عالمی بینک کی ثالثی میں طے پانے والے اس معاہدے (آرٹیکل 12) کے تحت یکطرفہ معطلی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
جمعہ کو جاری اپنے ویڈیو پیغام میں سعید غنی نے کہا کہ “مرسوں مرسوں، سندھو نہ دیسو” کے عنوان سے کراچی کے تمام اضلاع میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ سعید غنی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر بھارتی آبی دہشتگردی کے خلاف اتوار 12 جولائی کو کراچی کے تمام اضلاع میں “مرسوں مرسوں، سندھو نہ دیشو” عنوان سے احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی، احتجاجی ریلیوں سے پیپلز پارٹی کے صوبائی اور کراچی ڈویڑن کے رہنما، عہدیداران، منتخب نمائندے اور کراچی کے عوام بھرپور شرکت کریں گے۔
سعید غنی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آبی دہشتگردی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دوٹوک موقف ہے کہ عالمی بینک کی ثالثی میں طے پانے والے اس معاہدے (آرٹیکل 12) کے تحت یکطرفہ معطلی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ خطے میں مستقل امن کی خاطر بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی مکمل پاسداری کرنی چاہئے۔ سعید غنی نے کہا کہ بھارت کی آبی دہشتگردی خطے میں جنگی صورتحال پیدا کرسکتی ہے۔









