عظمی بخاری 33

بھارت کیلئے بہتر ہے کہ وہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان جیسی اپنی پراکسیاں بند کرے، عظمیٰ بخاری

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بھارت کیلئے بہتر ہے کہ وہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان جیسی اپنی پراکسیاں بند کرے۔

عظمیٰ بخاری کی کامیاب “آپریشن بنیان المرصوص” کو ایک سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص قومی تاریخ کا ایک یادگار اور سنہرا باپ بن چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں ہماری بہادر افواج نے وہ کارنامہ سرانجام دیے جو رہتی دنیا تک یاد رکھے جائیں گے، پاک فضائیہ کے شاہینوں کے کارنامے دنیا کی افواج کے لیے سٹڈی کیس بن چکے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی مبارکباد کے مستحق ہیں، جبکہ پاکستان کے ہر شہری کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی فوجی قیادت پر فخر ہے۔

مزید برآں، عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن اور ذمہ دار ریاست ہے، پاکستان کے لیے سب سے پہلی ترجیح امن ہے، جو امن کو کمزوری سمجھے گا اس کا حشر بھارت جیسا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں