مشعال ملک 60

بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی شخصی آزادی کو جی پی ایس ٹریکر سے کنٹرول کرنا انسانی وقار اور بنیادی حقوق کی سنگین پامالی ہے، مشعال ملک

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی شخصی آزادی کو جی پی ایس ٹریکر سے کنٹرول کرنا انسانی وقار اور بنیادی حقوق کی سنگین پامالی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ کشمیری عوام کی آواز سنے،ان کی جدوجہد کو نظر انداز نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں کشمیریوں پر لگاتار آنسوگیس، ظلم اور قید کا تسلسل جاری ہے اور اب ان کی شخصی آزادی کو جی پی ایس ٹریکر سے کنٹرول کیا جارہا ہے.

یہ خاموش تشدد ہے جو انسانی وقار اور بنیادی حقوق کی سنگین پامالی ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ عالمی برادری اس ظلم کو بند کروائے کیونکہ آزادی کی خواہش کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں