ہسپتال 10

بچوں کیلئے پنجاب کا پہلا برن یونٹ چلڈرن ہسپتال میں تیار

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) چلڈرن ہسپتال میں بچوں کے لیے صوبے کا پہلا برن یونٹ تیار کرلیا گیا۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق بچوں کے لیے صوبے کا پہلا برن یونٹ تعمیر کیا گیا ہے، جو 30 بستروں پر مشتمل ہے جبکہ 8 آئی سی یو بیڈز اور 3 آپریشن تھیٹرز اس یونٹ میں شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق برن یونٹ کیلئے کنسلٹنٹ سٹاف بھرتی کرلیا گیا اور میڈیکل افسران تعینات ہیں۔ترجمان کے مطابق برن یونٹ میں نرسنگ اور پیرا میڈیکل سٹاف کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں