راجہ پرویز اشرف 8

بچوں کی کردار سازی سے عظیم کام اور کوئی نہیں ہوسکتا،راجہ پرویز اشرف

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بچوں کی کردار سازی سے عظیم کام اور کوئی نہیں ہوسکتا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ایسا نیک کام کرنے کیلئے خاص درد دل کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات آگے بڑھیں تو خدمت خلق کا کام تناور درخت بن سکتا ہے۔ اس موقع پر پارٹی رہنما حسن مرتضی نے کہا بچوں کو اچھا تعلیمی ماحول دینا خوش آئند اور مستحسن کام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں