لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کی حفاظت، عزت اور بہتر مستقبل کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، بچوں اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سپیڈی کورٹس قائم کی جارہی ہیںم بچوں اور خواتین کے استحصال میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دینے کیلئے نیا ایکٹ لائیں گے،بچوں کو جنسی استحصال، بدسلوکی اور ہر قسم کے تشدد سے محفوظ بنانا معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی، تشددکے روک تھام اور بحالی کے عالمی دن پراپنے پیغام میںوزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں سیف سٹی کیمروں اور پنک بٹن سے بچوں کی حفاظت یقینی بنار ہے ہیں۔بچوں کے ساتھ بدسلوکی اور تشدد صرف جرم نہیں بلکہ شرف انسانیت کے برعکس ہے۔بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر سماج کے مجرم ہیں اور ان کے خلاف سخت کارروائی ناگزیر ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی قائم کیے گئے ہیں۔پنجاب میں ایک لاکھ سے زائد گمشدہ اور اغوا شدہ بچوں کو گھر واپس پہنچایا گیا ہے۔









