مصطفیٰ کمال 14

بلدیہ فیکٹری کیس میں عدالتی فیصلہ ہمارے نظریے کی جیت ہے،مصطفیٰ کمال

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں عدالتی فیصلہ ہمارے نظریے کی جیت ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری کے ذمہ دار مالکان تھے، ایم کیو ایم اس واقعے میں ملوث نہیں تھی، سانحہ بلدیہ فیکٹری کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں، میں سپریم کورٹ کے ججز کو سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ گل پلازہ میں آگ لگی، بڑے صاحب والی ایم کیو ایم ہوتی تو چار جھوٹی بھتے کی پرچی دکھائی جاتی اور الزام لگ جاتا کہ گل پلازہ جلایا گیا، ہم نے غداری نہیں بغاوت کی ہے۔

خالد مقبول صدیقی کا نام لئے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں چوری چھپے پارٹی چیئرمین شپ میں توسیع مانگی جا رہی ہے، ہمیں کہیں چیئرمین بننے کا شوق ہے ہم بنوا دیں، ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو حقوق نہیں دلوا سکتا۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ جن سے ہم نے حقوق لینے ہیں انہی سے پارٹی سربراہ ایکسٹینشن مانگے گا تو کیا ہوگا؟ جو قوم کے ساتھ مخلص ہے اس کو سر پر بیٹھائیں گے ورنہ ٹکرا جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں