بلاول بھٹو زرداری 36

بلاول بھٹو زرداری کا شہید رزاق جھرنا کے یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے عظیم جیالے شہید عبدالرزاق جھرنا کے 43 ویں یومِ شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عبدالرزاق جھرنا کی قربانی آمریت کے خلاف جنگ کی تاریخ کا روشن باب ہے۔

اپنے بیان میں شہید عبدالرزاق جھرنا کی برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید عبدالرزاق جھرنا کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے سے وفاداری اور جمہوریت کی تحریک کے جرم میں سزائے موت دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں