کیئر اسٹارمر 15

برطانیہ بھی ایران کے خلاف جنگ میں شریک ہوگیا

لندن(رپورٹنگ آن لائن)برطانیہ بھی ایران کے خلاف جنگ میں شریک ہوگیا ۔برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ برطانوی طیارے مشرق وسطی میں آسمان میں موجود ہیں اور برطانیہ بھی ایران کے خلاف جنگ میں شریک ہوگیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ برطانوی طیارے مربوط علاقائی دفاعی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں ،ضروری ہے کہ کشیدگی کو کم کرکے مذاکرات کی طرف لوٹا جائے ۔انہوں نے کہا کہ جرمنی، فرانس اور خطے کے دیگر رہنماں سے بھی بات کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں