لاہور( رپورٹنگ آن لائن)شہر میںپرچو ن سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید15روپے اضافے سے 548روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت10روپے اضافے سے 378روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 267روپے فی درجن کی سطح پر رہی.
اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے20سے 30روپے زائد قیمت پر فروخت کیا گیا۔









