فواد چوہدری 13

بجٹ عوامی امنگوں کے مطابق نہیں ہو گا: فواد چوہدری

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بجٹ عوامی امنگوں کے مطابق نہیں ہو گا۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ شہباز شریف پہلے وزیرِ اعظم ہیں جو پانچواں بجٹ پیش کرنے جا رہے ہیں۔

فواد چوہدری ے کہا کہ (ن )لیگ اور پیپلز پارٹی کی پارٹی چل رہی ہے، 28 ویں آئینی ترمیم پاکستان کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر نئے صوبے نہیں بنے، دونوں خاندانوں نے ہمیں بیوقوف بنایا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کے برے دن شروع ہوئے ہیں تو پھر پاکستان کے اچھے دن شروع ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں