ببرک شاہ 50

ببرک شاہ نے پشتو فلم میں کام کرنے سے معذرت کر لی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) نامور اداکار ببرک شاہ نے پشتو فلم میں کام کرنے سے معذرت کر لی ۔ ذرائع کے مطابق ببرک شاہ کو ایک پشتو فلم میں بطور ہیرو کردار کی پیشکش ہوئی ہے تاہم انہوں نے نجی مصروفیات کی وجہ سے فلم میں کام کرنے سے معذرت کر لی ہے ۔

ببرک شاہ کا کہنا ہے کہ اپنے کچھ نجی پراجیکٹس کی تکمیل کے لئے کوشاں ہوں جیسے ہی وقت میسر آئے گا فلموں میں دوبارہ کام کروں گا تاہم موجودہ وقت میں اپنی توجہ ایک طرف رکھنا چاہتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں