عمران اسماعیل 57

بانی پی ٹی آئی کہتے رہے ہیں کہ وہ بشری بی بی کو مرشد مانتے ہیں،عمران اسماعیل

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما و سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ذاتی زندگی کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کے سیاسی فیصلوں میں بھی بشری بی بی کا اثرو رسوخ رہا۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کہتے رہے ہیں کہ وہ بشری بی بی کو مرشد مانتے ہیں۔

انہوں نے تصدیق کی کہ ذاتی زندگی کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کے سیاسی فیصلوں میں بھی بشری بی بی کا اثرو رسوخ رہا، بانی پی ٹی آئی پر بشری بی بی کا اثر روسوخ تھا۔انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین کی موجودگی میں یہ کالے کپڑے اور جادو والی بات ہوئی تھی، مجھے نہیں علم کے جہانگیر ترین نے یہ بات بانی پی ٹی آئی سے براہ راست کی یا نہیں، حلف سے پہلے رات 3 بجے نعیم الحق، عون چوہدری سے ملے اور ان کا کہا کہ آپ تقریب میں نہ آئیں۔عمران اسماعیل نے کہاکہ باجوہ نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی بیگم کی زیادہ سنتے ہیں جادو والی بات نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ گورنر کی جاب بورنگ ہے بنیں گے؟ میں نے کہا گورنر بن جائوں گا۔سابق گورنر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اتنے ننھے کاکا نہیں کہ گھر میں سب کچھ ہورہا ہو اور ان کا علم نہ ہو، بانی پی ٹی آئی سادہ آدمی ضرور ہیں لیکن بے وقوف نہیں، بشری بی بی سے شادی کے بعد بانی پی ٹی آئی کے فیصلوں، رہن سہن میں تبدیلی آئی، شادی کے بعد بانی پی ٹی آئی کے فیصلے سازی کا اسٹائل تبدیل ہوا۔عمران اسماعیل نے کہاکہ کسی سے سنا تھا کہ بشری نے پیشگوئی کی تھی کہ حکومت کے تیسرے سال مشکل وقت آئیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں