رضا ربانی 14

بار ایسوسی ایشنز جمہوریت کی تقویت کا ذریعہ ہیں، رضا ربانی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بار ایسوسی ایشنز جمہوریت کی تقویت کا ذریعہ ہیں اور یہ ایسے ادارے ہیں جہاں باقاعدگی سے انتخابات منعقد ہوتے ہیں۔

رضا ربانی نے کہا کہ بار ایسوسی ایشنز کے انتخابات میں اختلافِ رائے بھی جمہوری طریقے سے سامنے آتا ہے۔ ان کے مطابق بار ایسوسی ایشنز میں برداشت کا جو کلچر موجود ہے، وہ ملکی سیاست میں بھی ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈیپ اسٹیٹ کا کردار ہمیشہ سے رہا ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو کے مقدمے کا حوالہ دیتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ بعض ججوں نے بھی یہ کہا تھا کہ ان پر دباؤ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں