بائیڈن

بائیڈن کا غزہ میں ایک امریکی سمیت چھ قیدیوں کی لاشوں کی بازیابی کا دعوی

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن )امریکی صدر جو بائیڈن نے ہفتے کی رات اعلان کیا ہے کہ گذشتہ برس سات اکتوبر کو اسرائیلی سرزمین پر حماس کے حملے کے دوران اغوا کیے گئے چھ قیدیوں کی لاشیں غزہ کی پٹی سے ملی ہیں، جن میں اسرائیلی نژاد امریکی ہرش گولڈ برگ پولین کی لاش بھی شامل ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بائیڈن نے ایک پریس بیان میں کہا کہ اس سے قبل اسرائیلی فورسز کو چھ یرغمالیوں کی لاشیں حاصل کیں، جنہیں حماس نے رفح شہر کے نیچے ایک سرنگ میں رکھا ہوا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ہم نے تصدیق کی ہے کہ یرغمالیوں میں سے ایک امریکی شہری ہرش گولڈ برگ پولین کی لاش ہے۔