شعیب ملک 64

ایک اور شادی کی افواہیں مسترد،شعیب ملک نے اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیدیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک نے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ تے ہوئے کہا ہے کہ ذاتی زندگی کے حوالے سے مزید غلط اور ہتک آمیز مواد پھیلانے پر سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق کرکٹر شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر شادی کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا ہے اورخبردارکیا ہے کہ ذاتی زندگی کے حوالے سے مزید غلط اور ہتک آمیز مواد پھیلانے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ سابق کپتان نے ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری شادی کا دعویٰ بے بنیاد اور من گھڑٹ ہیں۔انہوں نے لکھا کہ یہ 2023 کے اوائل کا وقت تھا جب میری پہلی شادی ختم ہوئی، باہمی رضامندی سے یہ فیصلہ کیا گیا ہم بچے کے والدین بنیں گے، اس کے بعد ہی میں نے دوسری شادی کرلی، میں نے ہمیشہ نجی زندگی کو خاندان کے احترام کے لے نجی رکھنے کی کوشش کی ہے تاہم لگتا ہے کہ میری خاموشی کو معمولی سمجھا گیا۔

سابق آل راؤنڈر نے لکھا کہ میری دوسری شادی کے بعد سے لوگوں نے میری ساکھ کو داغدار کرنے کی کوشش کی ہے، میری ذاتی زندگی کے بارے میں بے بنیاد کہانیاں میری اجازت کے بغیر لکھی گئی ہیں، لوگوں نے میری بیوی کو ان چیزوں کے لیے منفی ریمارکس کا نشانہ بنایا جن میں وہ کبھی ملوث نہیں تھی اور یہ میرے لیے ناقابل قبول ہے۔شعیب ملک نے کہا کہ غیر تصدیق شدہ افواہوں کے پھیلاؤ سے ناصرف ذاتی طور پر متاثر ہوتا ہوں بلکہ خاندان خاص طور پر بیٹے اذان مرزا ملک کیلئے بھی غیر ضروری تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ میرا بیٹا اب اس عمر میں ہے جہاں وہ یہ جھوٹی اور من گھرٹ کہانیاں پڑھ رہا ہوگا جو محض پیسے کی کمائی کے لیے پھیلائی گئی،

یہ الزامات ان کے لیے تکلیف کا باعث بن رہے ہیں جن کی مجھے پرواہ ہے۔سابق کرکٹر نے کہا کہ میں سب سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ میری ذاتی زندگی یا کسی کی بھی غلط معلومات پھیلانے سے گریز کریں، عوامی شخصیت کے طور پر میں سمجھتا ہوں کہ جانچ پڑتال حمایت کے ساتھ آتی ہے لیکن اس کی ایک حد ہوتی ہے، پرائیویسی پر حملہ کرنا یا ساکھ کو نقصان پہنچانا اس حد کو عبور کرتا ہے۔انہوں نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی زندگی کے حوالے سے مزید غلط اور ہتک آمیز مواد پھیلانے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں