شیریں مزاری 16

ایمان مزاری ، ہادی علی چھٹہ کیخلاف جعلی ایف آئی آر، شیم ٹرائل اور تماشا ہے، شیریں مزاری

راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن)سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کے خلاف جعلی ایف آئی آر، شیم ٹرائل اور تماشا ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوںنے کہاکہ ایمان اور ہادی کے خلاف جعلی ایف آئی آر، شیم ٹرائل اور تماشا ہے،

میں تو شروع دن سے کہہ رہی ہوں کہ دونوں کو جیل میں رکھنا ہے تو رکھیں، یہ جیل ٹرائل خواری ہے مذاق ہے۔شیریں مزاری نے کہاکہ میری ملاقاتیں ایمان سے ہوئی ہیں، یہ ہمارا قانونی حق ہے، میں ابھی زیادہ بات نہیں کروں گی پتا نہیں ہمیں اندر جانے دیں گے یا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں