مائیک ہیسن 18

ایشین گیمز میں بھارت سے سامنا ہوا تو بھرپور مقابلہ کریں گے ،مائیک ہیسن

کراچی(رپورٹنگ آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ قومی ٹیم (کل ) جمعرات کو ایشین گیمز میں شرکت کے لیے روانہ ہوگی، ایشین گیمز کے لیے منتخب سکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ سینئرز کا کمبی نیشن بنایا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ ایشین گیمز کے لیے اسکواڈ کا انتخاب 5ماہ قبل کیا گیا تھا، منتخب ٹیم اچھی ہے اور جاپان کی کنڈیشنز سازگار رہیں تو ہماری بیٹنگ کافی بہتر ہے۔انہوں نے سلمان مرزا کی انجری پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ 3 روز سے کراچی میں موجود ہیں جبکہ شاہنواز دہانی کے ساتھ پہلے بھی کام کرچکے ہیں۔

مائیک ہیسن نے کہا کہ بھارت اچھی کرکٹ کھیل رہا ہے، اگر ایشین گیمز میں بھارتی ٹیم سے سامنا ہوا تو پاکستان بھرپور مقابلہ کرے گا۔ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیسٹ ٹیم اچھا پرفارم نہیں کررہی تاہم ٹی ٹونٹی ٹیم دنیا کی چوتھی یا پانچویں بہترین ٹیم ہے جبکہ ون ڈے کرکٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی بہتر ہورہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں